Ayra Skin Care

Ayra Skin Care – Goherbaganic

چہرےپرلگانےوالا سیرم بمقابلہ کریم

سیرم کیوں مشہورہورہےہیں؟

بہت سےلوگ جوکریم اورسیرم دونو ں کا استعمال کرتےہیں اس بات سے کنفیوزرہتے ہیں کہ وہ چہرےپرسیرم پہلےلگائیں یا کریم، بلکہ آپ کو دونوں لگانےکی ضرورت ہے بھی یاںہیں؟ دراصل سیرم اور کریم دونوں ایک ہی کام کرتے ہیں- فرق دونوں کی ساخت/ ٹیکسچرمیں ہےبس۔ سیرم میں کوئی بھی غیرضروری چیز نہیں ہوتی اس لیےاسکے صرف دو سے تین قطرےہی لگائےجاتے ہیں جبکہ کریم کو کریم جیسی شکل دینے کیلئیے اس میں بہت سی غیرضروری چیزیں ڈالی ہوتی ہیں۔ جیسے کے تِھکنرز جو اسے گاڑھاکرتے ہیں۔

سیرم اور کریم میں فرق

سیرم اور کریم میں ایک فرق یہ بھی ہےکہ سیرم سکن یعنی جلد کی اندر والی تہوں میں جلدی پہنچتا ہےجبکہ کریم جذب ہونے میں وقت لیتی ہےاس وجہ سےاسکے فوائد کا اثرکم اور دیرسےہوتاہے۔ آپ سمجھیں کہ سیرم میں کریم کی خامیاں نکال کرکر یم والی تمام خوبیاں موجود ہیں۔ بلکہ بہترین سیرمز وہی ہیں جو بالکل نیچرل یعنی قدرتی اجزاء سے بنائے گئے ہوں۔ اسی وجہ سے سیرمز زیادہ مؤثراورجلدی اثر کرتے ہیں- یقیناً، جتنا اچھا سیرم یا کریم آپ استعمال کریں گے اتنا ہی بہتر رزلٹ آپ کو ملے گا۔ اسی وجہ سے ہماری بھرپور کوشش رہی ہے کہ ہمارے برآئِیٹننگ یوتھ سیرم اوراینٹی ایجنگ سیرم کی کوالٹی بہترین ہو۔

سیرم یاکریم؟

آپ چاہیں تو کریم کی بجائےصرف سیرم ہی استعمال کر سکتے ہیں کیوںکہ دونوں کا کام ایک ہی ہے۔ اگر آپ دونوں استعمال کرنا چاہتی ہیں تو بہترہے کہ آپ زیادہ کیمیکل بیسڈپرادکٹس استعمال نہ کریں، آرگینک ہی استعمال کریں۔ اگر آپ سیرم اور کریم دونوں کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ آپ پر منحصر ہے ورنہ اگرآپ اچھا سیرم استعمال کر رہے ہیں تو سیرم اکیلا بھی کافی ہے۔ اگر آپ ٹاپ کوالٹی کا سیرم استعمال کرنا چاہتی ہیں تو آئرہ سکن کئیر کے سیرمز کو ایک دفعہ آزما کے دیکھئیے- ہمارے تمام پراڈکٹس 100 فیصد قدرتی اجزاء اور باٹینیکلز سےتیار کئیے جاتے ہیں۔ اس لئیے آپ اس کے استعمال سےمکمل مطمئن ہوسکتی ہیں کہ آپکی سکن کو وہ تمام فوائد مل رہے ہیں جو آپ چاہتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *